مصنوعی طریقہ سے آم پکانے کیخلاف انتباہ فروٹ مارکٹس پر چھاپے

   

حیدرآباد6 مئی(یواین آئی) کیلشیم کاربائیڈ سے کے آموں کو مصنوعی طور پر پکانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکومت نے انتباہ دیا ۔وزیرزراعت ناگیشور راؤ نے اس طرح کے عمل کو کم کرنے اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے ۔ وزیر نے ہدایت دی کہ حیدرآباد سمیت دیگر شہروں اور قصبوں میں زرعی مارکٹ یارڈس میں کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال نہ ہونے دیا جائے ۔ ہدایت کے مطابق، حکام نے جامباغ اور باٹاسنگارم فروٹ مارکٹس میں چھاپے مارے اور وہاں اضافی مقدار میں ایتھوفون ایتھیلین پیکٹس استعمال کرنے کا پتہ چلایا، جسے ضبط کر لیا گیا۔ آئی پی ایم جانچ کیلئے نمونے بھیجے گئے ہیں۔ وزیر نے خبردار کیا کہ اس طرح کے غیر قانونی عمل میں ملوث افراد اور ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔