مصور نام دیو نے لتا منگیشکر کے چہرے پر 930 چہرے تراشے

   

نئی دہلی: گلوکارہ لتا منگیشکر کی سریلی آوازوں نے مدھیہ پردیش کے جبل پور کے مصور رام کرپال نام دیو پر ایسا اثر ڈالا کہ بعد میں انہوں نے اپنی ایک پینٹنگ میں لتا جی کے 930 چہرے بنا ڈالے ۔ ’چترالٹیکا‘ پینٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والے نام دیو نے یواین آئی کو بتایا کہ کئی سالوں کی پینٹنگ کے بعد انہوں نے سال 2012 میں ان کی ایک پینٹنگ میں لتا منگیشکر کے 930 چہرے تراشے ۔ ان کی پینٹنگ کو بدھ کو یہاں نیشنل کیپیٹل کے انسٹی ٹیوٹ آف فائن آرٹس میں پینٹنگ کی نمائش ‘آکار 2022’ میں دکھایا گیا۔ نام دیو جی بہت سے موضوعات پر مبنی پینٹنگز بناتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے 2014 میں ممبئی میں ان کے گھر جا کر یہ پینٹنگ لتا جی کو عطیہ کی تھی اور انھوں نے اس پینٹنگ کی بہت تعریف کی تھی۔ اس پینٹنگ کو سال 2016 میں لمکا بک آف ریکارڈز میں درج کیا گیا تھا۔