مضبوط راجستھان سے پرعزم کولکتہ کا آج مقابلہ

,

   

دبئی ۔ کپتان دنیش کارتک کی سرپرستی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اپنی گزشتہ کامیابی سے پرجوش چہارشنبہ کو آئی پی ایل 13 کے اپنے اگلے میچ میں ناقابل تسخیر راجستھان رائلز کے سامنے ایک زبردست چیلینج پیش کرنے کے ارادے سے اترے گا۔کولکتہ کو ٹورنمنٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز سے شکست ہوئی تھی جب کہ اس نے پچھلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اس سے قبل راجستھان نے آخری میچ میں چینائی سوپر کنگز اورکنگز الیون پنجاب کو شکست دی ہے۔کولکتہ کی ٹیم دومیچوں میں ایک شکست اور ایک کامیابی کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ راجستھان کی ٹیم دونوں میچ جیتتی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں چار پوائنٹس کے ساتھ دہلی کیپیٹلز کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔کے کے آر کا مقابلہ راجستھان جیسی مضبوط ٹیم کے چیلنج سے ہوگا جس نے اب تک ٹورنمنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ راجستھان نے کامیابی کے ساتھ پنجاب کے خلاف 223 رنزکے ہمالیائی نشانہ کا کامیاب اور ریکارڈ تعاقب کیا ہے ۔ اس کامیابی کی وجہ سے کپتان اسٹیون اسمتھ کی ٹیم کا حوصلہ بہت بلند ہے جسے کولکتہ کو مات دینا ہوگی۔پچھلے میچ میں راجستھان کے لئے جوز بٹلر کے علاوہ دوسرے ٹاپ آرڈر بیٹسمین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ہاری ہوئی بازی اپنے نام کی تھی۔ کے کے آرکا مقابلہ سنجو سیمسن سے ہوگا جس نے اب تک دھماکہ خیز بیٹنگ کی ہے ۔ سیمسن نے چینائی کے خلاف 74 اور پنجاب کے خلاف 85 رنزبنائے اور وہ دونوں میچوں میں مین آف دی میچ رہے ۔کپتان اسمتھ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو راجستھان کے لئے مسلسل متحرک کررہے ہیں اور آخری میچ میں ان کی سیمسن کے ساتھ مضبوط شراکت تھی۔ راجستھان کی جانب سے پنجاب کے خلاف مڈل آرڈر بیٹسمین راہول تیوتیا کی دھماکہ خیزکارکردگی ناقابل یقین تھی اور یہ کولکتہ کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔بٹلرآئی پی ایل کے اپنے پہلے میچ میں ناکام رہے ۔ انہوں نے پنجاب کے خلاف چاررنز بنائے اور توقع کی جائے گی کہ وہ اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے ۔