مظاہرین پر فائرنگ میں مزید دو افراد ہلاک

   

تہران : ایسے وقت جب ملک میں حکومت مخالف بدامنی پھیلی ہوئی ہے، ایرانی شہر زاہدان میں تازہ شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ مظاہرین پر ہونے والی فائرنگ میں بعض افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی خبریں ہیں۔ ایران کے متعدد شہروں میں جمعہ کے روز حکومت مخالف مظاہروں میں شدت دیکھنے میں آئی، جس میں ہونے والے تشدد میں بعض مظاہرین حکومتی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک بھی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق زاہدان شہر میں سکیوریٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں پیش آئیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو بعض ویڈیوز پوسٹ کیے گئے ہیں، اس میں سیکوریٹی فورسز کو ہجوم پر گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایرانی قیادت متوفی صحافیوں سے بھی خوفزدہ ہے، امریکہ سرکاری میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ہونے تازہ تشدد میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔ تاہم خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق تازہ تشدد میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔