مظفر پور : اسپتال میں بھیانک آتشزدگی، چار مریض فوت

   

مظفر پور، 4 جون (یو این آئی) بہار کے مظفر پور کے ایک نجی اسپتال میں جمعرات کی صبح آگ لگنے سے آئی سی یو میں چار مریضوں کی موت ہو گئی اور 20 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ آگ اسپتال کی پانچویں منزل پر واقع آئی سی یو میں لگی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ حادثے میں چار مریض دم توڑ گئے ، جب کہ 20 سے زائد افراد جھلس گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 57 سالہ گیتا دیوی، 57 سالہ ادے کمار اور 30 سالہ ششانک کمار کے طور پر کی گئی ہے جب کہ ایک اور متوفی کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے ۔
تمام زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔