معاشی تنگدستی پر آٹو ڈرائیور کی خودکشی

   

حیدرآباد : یکم مئی (سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک آٹو ڈرائیور نے علاقہ ایل بی نگر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ وی سنتوش ساکن این ٹی آر نگر ایل بی نگر معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا اور چہارشنبہ کو اس کی بیوی اور بچے سسرال کو جانے پر اس نے ہفتہ کی شب اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس ایل بی نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔