معاشی ناکامی اور مہنگائی پر مودی حکومت جوابدہ :کانگریس

   

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کی صورتحال پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور مسٹر مودی کو 12 سال کی حکمرانی کے بعد اس کی جوابدہی لینی چاہیے ۔کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ پارٹی گزشتہ کئی مہینوں سے حکومت کو معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تئیں خبردار کرتی رہی ہے لیکن حکومت نے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں 44 مہینوں کی سب سے زیادہ 9.87 فیصد تھوک مہنگائی درج ہوئی ہے ، ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے نیز اس بارفصلوں کی بوائی تین سال کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے عام لوگ پریشان ہیں، جبکہ کسان حکومت کی غلط پالیسیوں اور ناسازگار موسم کی دوہری مار جھیل رہے ہیں۔ مہنگائی بڑھنے سے صنعتوں کی لاگت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔مسٹر رمیش نے کہا کہ جب معیشت کے تمام اہم اشاریے ‘ریڈ الرٹ’ کی حالت میں ہیں، تب حکومت حالات سنبھالنے کے بجائے صرف سرخیاں بٹورنے میں لگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے اس کے بھیانک اعداد و شمار کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ تھوک مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔

بی جے پی کو اقتدار سے کسان ہٹائیں گے:کانگریس
ممبئی،15 جولائی ( یو این آئی ) مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے کہا ہے کہ گزشتہ بارہ برسوں سے ملک میں ”چوکیدار ہی چور ہے ” جیسا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے کسان مسلسل بحران کا شکار ہیں۔ کسانوں کو اپنی فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی، کھیتی کی لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، کسانوں کی خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے اور بے روزگاری بھی بڑھتی جا رہی ہے ، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کے مسائل، خواتین پر بڑھتے مظالم، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے اہم معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کسانوں کے مسائل کو نظرانداز کرنے والی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے ہٹائے بغیر کسان خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے ویجاپور میں منعقدہ کسان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہرش وردھن سپکال نے کہا کہ امریکہ کے سامنے نریندر مودی کے مبینہ طور پر جھکنے کے باعث اب ملک کے کسانوں اور زرعی شعبے کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ مودی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، بلکہ وہ صرف چند منتخب صنعت کاروں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک مہنگائی پر وزیر اعظم سے جواب مانگ رہا ہے اور حکومت کو اپنی معاشی پالیسیوں کی جوابدہی قبول کرنی چاہیے ۔