معاشی پریشانیوں پر مزدور کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ایک مزدور نے خودکشی کرلی۔ 50 سالہ چنا راؤ ساکن کتہ پیٹ گزشتہ کچھ عرصہ سے معاشی پریشانیوں کا شکار تھا جس کے سبب اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک مزدور نے خودسوزی کرلی۔ مہیشورم پولیس کے بموجب ڈی نرسمہا ساکن مہیشورم نے اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کرلی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے متوفی افراد کی نعشوں کو سرکاری دواخانہ میں بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا۔