معذوروں اور بیواؤں کو پنشن کی فراہمی قابل تحسین کام

   

ظہیر آباد 23/ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے کہا کہ جس طرح ظہیر آباد میں سید افضل مہدی کے خاندان کے افراد اپنے فنڈز سے ہر ماہ بزرگوں ، معذوروں اور بیواؤں کو پنشن فراہم کر رہے ہیں ۔ وہ مستحسن اور قابل ستائش اقدام ہے ۔ وہ آج ظہیر آباد ٹاون میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کانگریس حکومت پارلیمانی انتخابات کے بعد غریب عوام کی بہتری کیلئے کام کرے گی۔ وہ حکومت کی جانب سے تمام مستحق لوگوں کو پنشن فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کریں گے ۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد کے کانگریس امیدوار شیو کمار شٹکار کے انتخابی نشان ’’ ہاتھ ‘‘ کو ووٹ دے کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر صدر کانگریس ظہیرآباد ٹاون کنڈیم نرسملو ، منڈل پارٹی صدور سرینواس ریڈی ، رام لنگا ریڈی ، محمد مقصود علی ، سید افضل مہدی ، سابق نائب صدر نشین بلدیہ محمد خواجہ میاں ، محمد سیف الدین غوری ،محمد قدیر ، محمد ارشد علی ، خازہ میہ، محمد قادر ، محمد مرجال ، راجو ، محمد ایوب ، محمد حاجی ، دیگر کانگریس قائدین کے بشمول مرد و خواتین کی قابل لحاظ تعداد نے شرکت کی۔