نئی دہلی: ملک کے معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے کی ایک کوشش میں حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ملک بھر میں 72مختلف مقامات پر سماجک ادھیکاریتا شیوروں کا انعقاد کیا۔ ہر کیمپ میں وزیراعظم کے ‘‘ من کی بات ’’ پروگرام کے نشریہ کے ساتھ اس تقریب کے انعقاد کا آغاز ہوا جو قوم کو تحریک دینے والا ایک ذریعہ ہے اور ہندوستان کے کونے کونے سے مختلف آوازوں اور نظریات کو یکجا کرتا ہے ۔اس کے بعد سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں اصل تقریب کا افتتاح کیا ۔