معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کا انتقال

,

   

حیدرآ باد ۔ 27 فبروری ( سیاست نیوز) معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر مظہر الدین علی خان ولد بشیر الدین علی خان مرحوم کا آج دن میں انتقال ہوگیا ۔ ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کی عمر 60سال تھی اور پسماندگان میں فرزند کے علاوہ ایک دختر شامل ہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ بارگاہ میں عمل میں آئی ۔ ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی ملک و بیرون ملک سے عوام اور ان کے جاننے والوں نے جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست ، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست سے رابطہ کرکے اظہار تعزیت کیا ۔ نماز جنازہ میں مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ ، بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی و صدر مجلس اتحاد المسلمین ، جناب الحاج محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی ، جناب اسحاق امتیاز صدرنشین اقلیتی مالیتی کارپوریشن ، جناب احمد عالم خان ، جناب شاہ عالم رسول خان ، جناب علی مسقطی ، پروفیسر ایس اے شکور ‘ جناب عزیز احمد ‘ جناب منیر الدین مختار ‘ جناب مجاہد عالم خان ‘ جناب برکت عالم خان ‘ جناب نور الدین اویسی و دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔ ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کے سانحہ ارتحال کی اطلاع کے ساتھ ہی قائد مقننہ مجلس پارٹی جناب اکبر الدین اویسی ، جناب احمد بلعلہ رکن اسمبلی نے اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ۔ ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کی فاتحہ سیوم 2مارچ بروز جمعرات بعد نماز عصر درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ نامپلی میں مقرر ہے ۔