لندن : معروف برطانوی ریاپراور سنگر ڈچ ویلی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں ڈچ ویلی کو عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈچ ویلی برطانیہ میں پیدا ہوئے تاہم وہ کم عمری میں ہی نیدرلینڈ منتقل ہوگئے تھے، جس وجہ سے انہوں نے اپنا دوسرا نام ڈچ ویلی رکھا اور اسی نام سے انہیں شہرت ملی۔