ممبئی: معروف صحافی اور کثیر لسانی بین الاقوامی صحافی وادیب ایم آئی ظاہرنے کہاہے کہ اردو صحافت کی جدوجہد آزادی اور بعد میں خدمات کو قابل ستائش ہے، شہر کے دوری پر آئے ایم آئی ظاہر کو حال میں آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پرایک تقریب میں ان کی صحافتی خدمات کے لیے بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا ہے، موصوف کاتعلق راجستھان کے شہرجودھپورسے ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی رجحان ساز اور کثیر لسانی شخصیت ایم آئی ظاہر کومتعدد اعزازات حاصل ہوئے ہیں۔لیکن مذکورہ عالمی اعزاز سے ان کی سرفرازی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اُردو صحافت نے نہ صرف جنگ آزادی بلکہ ملک کی ترقی وترویج میں اہم رول ادا کیا ہے ۔اور معاشرے کی اصلاح اور برائی کے خاتمہ کے لیے جو کچھ کیا ہے، وہ کسی اور زبان کی صحافت نے نہیں کی ہے۔ انہوں نے ‘ہندوستان میں عوامی نظم و نسق کی تبدیلیاں اور چنوتیاں’ بین الاقوامی کانفرنس میں حصہ لیا اور انہیں تقریب کے اختتام پر بین الاقوامی بین الاقوامی انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ٹرائبل اسٹڈیز سینٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جنک سنگھ مینا نے ایم آئی ظاہر کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ممتاز صحافی ایم آئی ظاہر بھی کثیر لسانی مصنف ہیں۔