مغربی بنگال: اسکول انتظامیہ کی جانب سے لڑکی کی لیگننس اتار دی گئی، سرپرستوں کا احتجاج 

,

   

 

بولپور(مغربی بنگال): ایک انگریزی میڈیم اسکول کی ایک چھ سا ت سالہ لڑکی نے سخت سردی کی وجہ سے لیگننس پہن کر اسکول گئی لیکن اسکول انتظامیہ نے لیگننس نکال دیا ہے کیونکہ اس لیگننس کا رنگ ان کے اسکول یونیفارم کے رنگ سے میل نہیں کھا رہا تھا۔اس واقعہ کے بعد طلبہ کے سرپرستوں نے اسکول کے باہر دھرنا دیا۔یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا منگل کے دن سرپرستوں کے دھرنے کی وجہ سے منظر عام  پر آیا۔ یہ اسکول مغربی بنگال کے بولپور کے شانتی نکیتین میں واقع ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے بتایا کہ لڑکی جس کی عمر سات آٹھ ہے۔ سخت سردی کی وجہ سے اس نے لیگننس پہن کر اسکول گئی تھی۔جب وہ واپس گھر آئی تو اس کے جسم پر لیگننس نہیں تھا۔

جب اس سے لیگننس کے تعلق سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ اس کے ٹیچر نے اس کا لیگننس نکال دیا ہے۔ میری بیٹی نے سردی کا موسم ہونے کی وجہ سے لیگننس پہن اسکول گئی تھی اور وہ پچھلے دو سال سے اسی طرح پہن کر جاتی ہے۔“اسکول پرنسپل سسٹر ارچنا فرنانڈیز نے اسکول کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لیگننس اتارنے کا واقعہ کوئی بڑا واقعہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ لیگننس زبردستی اتارا گیا۔ اسکول طلبہ سے کہا جاتا ہے کہ اپنے لیگننس ایسے نہ پہنے جس کا رنگ اسکول یونیفارم سے میچ نہ کرتے ہوں۔“مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھاچٹرجی اس معاملہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ سخت کارروائی کریں گے۔