مغربی بنگال انتخابات کے پیش نظر احمد آباد میں آریس ایس‘ بی جے پی کا اجلاس

,

   

نئی دہلی۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور اس کی نظریاتی نگران کار راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کا اجلاس 5سے 7جنوری کے احمد آباد میں منعقد ہوگا جو ذرائع کے بموجب مغربی بنگال کے انتخابات کے پیش نظر یہ اجلاس منعقد کیاجارہا ہے۔

آرایس ایس سربراہ موہن بھگوات اس میٹنگ کی صدرات کریں گے‘ وہیں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا بھی اس اجلاس میں موجود ہوں گے۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ مذکورہ تنظیموں سے وابستہ سینئر قائدین اس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے اس بات کی بھی جانکاری دی ہے کہ احمد آباد میں نڈا دو روز رہیں گے‘ پہلے روز وہ آر ایس ایس کی میٹنگ میں شریک ہوں گے جبکہ دوسرے روز پارٹی ورکرس اور ذمہ داران سے ملاقا ت کریں گے


جنوری7کے روز احمد آباد سے روانگی متوقع
توقع کی جارہی ہے کہ اس اجلاس میں کچھ مرکزی وزراء بھی شریک ہوں گے۔چونکہ حکومت کی کارکردگی کے متعلق بھی اس اجلاس میں جائزہ لیاجائے گا مذکورہ منسٹر آنے والے دنوں میں کیاکرنا ہے اس کے متعلق ذہن سازی کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج‘ اور زراعی قوانین‘ مغربی بنگال‘ آسام‘ کیرالا‘ تاملناڈو وغیر میں انتخابات جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

ذرائع نے کہاکہ ”فطری طور پر غور رسمی منعقد کرنے ہم جارہے ہیں مگر بی جے پی کے ساتھ بھی ہم بہت سارے مسائل پر بات کریں گے“۔

ایسے میٹنگ وقفہ وقفہ سے بلائی گئی ہیں اور اس وقت کے بی جے پی کے صدر امیت شاہ سابق کے مواقعوں پر شرکاء میں شامل رہے ہیں۔