مغربی بنگال: برقع پہن کر ہندو مذہبی تقریب میں شرکت کرنے پر عشرت جہاں کو دھمکی

,

   

ہورا(مغربی بنگال): بی جے پی لیڈر عشرت جہاں نے برقع پہن ہندو مذہبی تقریب میں شرکت کرنے پر مقامی لوگوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔اوران سے محلہ سے گھر خالی کر کے چلے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ عشرت جہاں نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ اے سی مارکیٹ میں واقع ہنومان چلیسہ میں شرکت کی تھیں۔ اس کے بعد جب میں اپنے گھر لوٹی تو کچھ لوگوں نے مجھے دھمکیاں دینے لگے او رمجھے یہاں سے گھر خالی کر کے چلے جانے کے لئے کہاگیا۔انہوں نے بتایا کہ میں برقع پہن کر اس ہندو مذہبی تقریب میں شرکت کی اس لئے مجھے دھمکیاں دی جانے لگی۔

انہوں نے اپنی شکایت میں کہا کہ میرے گھر باہر ہجوم کھڑا ہوگیا مجھ سے سوال کرنے لگے کہ میں نے کیوں حجاب پہن کر اس ہنومان چالیسہ میں شرکت کی؟ ہر کوئی مجھے یہاں سے گھر خالی کر کے چلے جانے کیلئے کہہ رہاتھاورنہ مجھے زبردستی یہاں سے نکال دیاجائے گا۔ مجھے مار دینے کی دھمکیاں دی جانے لگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تحفظ چاہئے۔ میں گھر میں اپنے کیساتھ رہتی ہو ں میرے ساتھ کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اسی دوران ہوراہ اے سی پی پرتکشا جھرکاریہ نے کہا کہ ہمیں عشرت جہاں کی شکایت موصول ہوئی ہے اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ عشرت جہاں 2014ء میں ان کے شوہر نے دبئی سے بذریعہ فون طلاق ثلاثہ دیدیا۔ طلاق ثلاثہ کیس میں انہوں بھی ایک پٹیشننر ہے۔