مغربی بنگال میں سب سے زیادہ نوجوان ووٹرس

   

نئی دہلی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے لئے اس وقت 18 سے 19 سال کی عمر میں سب سے زیادہ نوجوان ووٹرز 20 لاکھ ایک ہزار 898 ووٹر زمغربی بنگال میں ہیں جبکہ دوسرے مقام پر اتر پردیش ہے ۔اس الیکشن میں کل ووٹروں کی تعداد 89 کروڑ 87 لاکھ 68 ہزار 978 ہے جن میں ایک کروڑ 50 لاکھ 64 ہزار 824 ووٹر 18 سے 19 سال کے ہیں جو نوجوان ووٹرز ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اتر پردیش میں 16 لاکھ 75 ہزار 567 نوجوان ووٹرز ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر مدھیہ پردیش ہے جہاں 13 لاکھ 60 ہزار 554 نوجوان ووٹرز ہیں۔ راجستھان میں 12 لاکھ 82 ہزار 118 ایسے ووٹرز ہیں تو مہاراشٹر میں 11 لاکھ 99 ہزار 527 ہیں۔ اس طرح دس لاکھ سے زیادہ نوجوان ووٹرز پانچ ریاستوں میں ہیں. سب سے کم نوجوان ووٹر زوالی ریاست ناگالینڈ ہے جہاں 19 ہزار 171 ایسے ووٹر ہیں۔بہار میں پانچ لاکھ 79 ہزار 35 نوجوان ووٹرز ہیں جبکہ آسام میں سات لاکھ چھ ہزار 489 ہیں۔ گجرات میں ان کی تعداد سات لاکھ 68 ہزار 745 ہے ۔ہریانہ میں ایک لاکھ 39 ہزار 821 تو جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 82 ہزار 182 ہیں۔جھارکھنڈ میں دو لاکھ 20 ہزار 724 ہیں۔ پنجاب میں دو لاکھ 55 ہزار 887 نوجوان رائے دہندگان ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں سب سے زیادہ نوجوان ووٹر زدہلی میں 97 ہزار 684 ہیں۔ چنڈی گڑھ میں بارہ ہزار 94 ووٹرز ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے کم نوجوان ووٹرز لکشدیپ میں ہیں اور ان کی تعداد محض 2337 ہے ۔