مغربی بنگال میں کوئی این آر سی نہیں،ملک معاشی بحران کا شکار، عوام کی توجہ ہٹانی کی کوشش : ممتا بنرجی

,

   

کلکتہ: چیف منسٹرمغربی بنگال نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چندرائن 2کا کھیل اس لئے کھیلا جارہا ہے تاکہ جاریہ سال معاشی صورتحال سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے۔ ممتا بنرجی ریاستی اسمبلی میں خطاب کے دوران یہ بات کہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کی چندرائن کی لانچنگ ا س ملک کے لئے پہلی دفعہ ہے؟ کیا مودی حکومت سے قبل کوئی ایسے تجربات نہیں کئے گئے؟ یہ سب معاشی تباہی سے عوام کی توجہ پھیرنے کی کوشش ہے۔

ممتا بنرجی این آر سی کے معاملہ میں کہا کہ ہم مغربی بنگال میں این آر سی نافذہونے نہیں دیں گے۔یہ صرف معاشی بحران سے ہٹانے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں ملک معاشی بحران کا شکار ہے، معیشت دن بہ دن گرتی جارہی ہے، کمپنیاں بند ہونے کے درپے ہیں، لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں لیکن حکومت ان حقیقی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے غیر ضروری امور پر توجہ مبذول کروارہی ہے۔