مغربی کنارہ: ارکان پارلیمان سمیت مزید 20 فلسطینی گرفتار

,

   

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رکن سمیت کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے رکن پارلیمان محمدبدر کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد حراست میں لیا۔ اس کے علاوہ الخلیل کے مختلف علاقوں سے 5فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ صیہونی فوج نے رملہ کے گائوں کبر پر چھاپہ مارا اور شہریوں کے گھر وں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ اس کے علاوہ جنین میں یعبد اور قباطیہ نامی قصبوں میں بھی کارروائی کی۔