مغربی کنارہ کے آبادکاروں کو فرانس کی دھمکی

   

پیرس: فرانس نے کہا ہیکہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کیخلاف تشدد میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ صدر ایمانوئل میکخواں کے دفتر نے کہا کہ انہوں نے اْردن کے شاہ عبداللہ دوم سے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر بات چیت کی۔میکخواں کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہیکہ دونوں رہنماؤں نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے بارے میں حالیہ اسرائیلی اعلانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے مقبوضہ علاقوں میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں یا آبادکاروں کے ہاتھوں کم از کم 488 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔