’’مغل اعظم ‘‘کا اسکرپٹ آسکر فلم لائبریری میں محفوظ

   

٭ ہندوستانی فلمی صنعت ’’بالی ووڈ‘‘ کی تاریخ ساز فلم ’’مغل اعظم ‘‘ کی ریلیز کے 60 سال مکمل ہونے کے بعد فلم کے ڈائریکٹر مرحوم کے آصف کے فرزند اکبر آصف نے فلم کا اسکرین پلے ’’اکیڈیمی آف موشن پکچرس، آرٹس اینڈ سائنسی
(AMPAS)
کی مارگریٹ ہیریک لائبریری کو پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلم کے رائٹرس کی عزت افزائی کرنے کا اس سے اچھا اور کوئی طریقہ نہیں تھا کہ وہ ان (رائٹرس) کے اسکرین پلے کو ہمیشہ کیلئے دنیا کی سب سے زیادہ مشہور فلم لائبریری میں محفوظ کردیں۔