مغل پورہ ، تالاب کٹہ ، رنمست پورہ اور فلک نما کے علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن ، سی تھری ، چارمینار کے بموجب 10 جنوری کو پنچ محلہ ، رنمست پورہ ، عمر کالونی ، جنگم میٹ ، اور بی بی بازار برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر پنچ محلہ فیڈر کے تحت آنے والے علاقے جات جیسے پنچ محلہ ، مغل پورہ ، اسریٰ ہاسپٹل ، بشریٰ ہاسپٹل ، منجھلی بیگم حویلی ، ہری باولی میں صبح 10-30 تا 1-30 بجے دن ، جب کہ رنمست پورہ فیڈر کے تحت آنے والے علاقے جات جیسے رنمست پورہ ، آئی ٹی آئی کالونی ، چندو لال بارہ دری ، راشن شاپ ، سارو کا عقبی حصہ میں صبح 10-30 تا 1-30 بجے دن برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح عمر کالونی ، جنگم میٹ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقے جات جیسے عمر کالونی ، بابا نگر ، جنگم میٹ ، فلک نما ، قادری چمن ، شیواجی نگر ، راجنا باولی میں 11 تا 3 بجے سہ پہر جب کہ بی بی بازار فیڈر کے تحت آنے والے علاقے جات بی بی بازار ، تالاب کٹہ ، مغل پورہ و دیگر قریبی علاقوں میں دوپہر 2 تا 5 بجے شام برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔