مفتی سعید احمد پالن پوری ؒکا انتقال

,

   

نئی دہلی۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث وصدرالمدرسین حضرت مولانا سعید احمد پالن پوری کا آج صبح ممبئی میں انتقال ہوا۔ صدر جمعیتہ العلمائے ہند ارشد مدنی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا درس حدیث مختلف علوم وفنون پر دسترس کی بنیادپر بہت ہی ممتاز سمجھاجاتاتھا۔مولانا مرحوم ؒ شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ حضرت مولانا سعید احمد پالن پوریؒ دارالعلوم دیوبند کے ابنائے قدیم میں سے تھے ، مولانا بچپن ہی سے نہایت ذہین وفطین، کتب بینی اورمحنت کے عادی تھے ۔اپنی ذہانت وذکاوت کی وجہ سے مختلف علوم وفنون اورخاص طورپر فقہ اورحدیث میں ممتاز جانے جاتے تھے ۔