مفت سفر کی سہولت‘ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی

   

حیدرآباد:26دسمبر(یو این آئی) تلنگانہ میں آرٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کے بعد خاتون مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔اس مہالکشمی اسکیم پرخاتون مسافروں کا مثبت ردعمل مل رہا ہے ۔ دوسری طرف ٹکٹ خرید کر سفر کرنے والے مرد مسافرین نے شکایت کی کہ ٹکٹ خریدنے کے باوجود بس میں بیٹھنے کیلئے جگہ نہیں ہے اوروہ بس میں لٹک کریا ٹہر کر سفرکرنے پر مجبور ہیں۔ بعض مسافر کنڈکٹر سے بحث کر رہے ہیں کہ ٹکٹ خریدنے کے بعد انہیں کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑ رہا ہے ۔آرٹی سی حکام نے مختلف مسائل کو حل کرنے کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی ۔ کمیٹی ان مسائل کا تجزیہ کر رہی ہے کہ کن اوقات میں زیادہ مسافرین سفر کرتے ہیں، کن سڑکوں پر ہجوم ہوتا ہے ، ان سڑکوں پر خواتین کیلئے خصوصی بسیں کیسے مختص کی جائیں، ضعیف افراداور معذوروں کیلئے نشستیں کیسے مختص کی جائیں وغیرہ۔