مفسر قرآن حضرت مولانا صحوی ؔشاہ ؒ

   

مولانا عبدالکریم شاہ
حیدرآباد دکن جو اولیائے کرام کے انفاس ِقدسیہ کی وجہ سے اولیاء کا مسکن کہلاتا ہے ان نفوسِ قدسیہ میں ایک حضرت سیدی مولانا پیر صحوی شاہ علیہ الرحمہ بھی ہیں جو اس عالم ناسوت میں ۶؍ رجب المرجب ۱۳۴۵؁ھ م۲۳؍ فبروری ۱۹۲۳ء؁ میں بروز جمعہ تشریف لائے اور ۵۶سال کی عمر میں بتاریخ ۱۸جمادی الثانی ۱۳۹۹؁ھ م ۱۵مئی ۱۹۷۹ء؁ شب چہارشنبہ واصل بحق ہوئے۔ آپ توحید اور تصوف کو نقطہ عروج پر پہونچانے میں ساری زندگی مصروفِ جہاد رہے ۔ آپ کی ذات میں علم و فہم ، توکل اور استغنا اور حق گوئی اور بے باکی کے اوصاف خاص طور پرودیعت کئے گئے تھے۔علم قرآن و حدیث اور فقہ پر کافی عبور تھا آپ(حضرت صحوی شاہ صاحب ؒ) کی تصنیفات بشمول آپ کی پارہ وار تفسیر ’’کتاب مبین‘‘ کے علاوہ دوسرے عنوانات کے تحت لکھی گئی ۴۵ سال قبل کی مشہور تصنیف ’’ردمنافقت‘‘ بھی عالمگیر شہرت حاصل کرچکی ہے ۔ حضرت مولانا صحوی شاہ صاحب قبلہ ؒ نے اتمام حجت کے لئے بڑی طاقتوں کو اپنے بیانات اور خطوط کے ذریعہ ان کی لغزشوں سے آگاہ کرواکر اپنا احقاق حق اداکردیا۔ آپ کے مریدوں کا سلسلہ ،ہند ،پاک کے علاوہ امریکہ، آفریقہ اور سعودی عرب میں بھی پھیلا ہوا ہے۔ حضرت صحوی شاہ صاحب قبلہ ؒ نے اپنی زندگی ہی میں مولانا غوثوی شاہ صاحب کو بیعت و خلافت اور جانشینی سے سرفراز کیا ۔ مولانا غوثوی شاہ تقریباً ۴۶سال سے خدمت دین کا کام انجام دیتے آرہے ہیں۔ حضرت مولانا صحوی شاہ ؒ کا مزار شریف مسجد کریم اللہ شاہ صاحبؒ، بیگم بازارمیں زیارت گاہِ خلایق ہے ۔