مقابلہ منقبت سیدۂ کائنات

   

حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر ۔ ( راست) بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام مقابلہ منقبت سیدۂ کائنات فاطمۃ زہراؓ کا مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگا ۔ شرکت کیلئے کوئی فیس نہیں ہے ۔ 12 سال سے زیادہ اور 20 سال سے کم عمر کے نعت خواں کو شرکت کی اجازت رہیگی ۔ شرکت کے لئے اپنا پورا نام ، پتہ اور عمر کا کوئی ایک صداقت نامہ ، برتھ سرٹیفکیٹ یا آدھار کارڈ کی زیراکس کے ساتھ دفتر بزم میلادالنبیؐ مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہید ، روپ لال بازار میں شام 5 تا 8 بجے شب داخل کیا جاسکتا ہے ۔آخری تاریخ 25 ڈسمبر شام 8 بجے تک رہے گی بعد میں آنے والی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9951464267 پر ربط کریں۔

محفل نعت
حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر( راست) بضمن تحفظ ختم نبوت اور مدح صحابہ 23 ڈسمبر بروز جمعہ مسجد حسن بالانگر‘ بنگلور ہائی وے میں قبل جمعہ ایک تا دو بجے محفل حمد و نعت کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مہمان نعت خواں مولانا مفتی طارق جمیل قاسمی ‘ قنوجی (یوپی) اور قاری ظہیر فیضی قنوجی (یوپی) حمد و نعت سنائیں گے۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( راست ) : محمد افضل کے بموجب 22 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں مولانا محمد غوث رشیدی کی صدارت میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی خطاب کریں گے ۔۔