استنبول : ترکیہ، مراکش، اردن اور متحدہ عرب امارات نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس حوالے سے کہا کہ مغرب کے لوگوں کو سکھائیں گے کہ مقدس اقدار کی توہین کرنا اظہار رائے کی آزادی نہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق مراکش نے سوئیڈن سے اپنے سفیر کو غیرمعینہ مدت کیلیے واپس بلالیا۔خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اردن نے سوئیڈش سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔