ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) مکان کے قرض کی ادائیگی کیلئے ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ میڑ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 38 سالہ مادھوی نے خودکشی کرلی۔ مادھوی بوڈ اپل علاقہ کے ساکن کرانتی کمار کی بیوی تھی ان کی شادی سال 2000 میں ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں۔ مادھوی ایم ایس سی اور ایم بی اے گریجویٹ تھی۔ انہوں نے ایک مکان خریدا تھا اور مکان کیلئے قرض حاصل کیا تھا۔ قرض کی ادائیگی کیلئے مادھوی ملازمت کی تلاش میں تھی تاہم ملازمت کے حصول میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع
برقی شاک سے کم عمر لڑکا ہلاک
حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) ناگول کے علاقہ میں پیش آئے برقی شاک کے حادثہ میں ایک کم عمر لڑکا ہلاک ہوگیا۔ ناگول پولیس کے مطابق 17 سالہ پروین جو پیشہ سے پلمبر تھا نارکٹ پلی علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے۔ پروین ونستھلی پورم کے ساکن اپنے رشتہ دار رمیش کے ساتھ رہتا تھا۔ کل جے پوری کالونی میں ایک زیر تعمیر مکان میں کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر پروین فوت ہوگیا۔ ناگول پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع