ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ، قانون کے آخری مرحلے کا آغاز

   

ریاض ۔ سعودی وزارت افرادی قوت نے تحفظ اجرت قانون کے آخری مرحلے کا آغازکردیا ہے۔اس میں ایسے چھوٹے اداروں کو شامل کیا جائے گا جن میں کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ 4 ملازمین ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے 2017 میں تحفظ اجرت کے قانون کی منظوری دی گئی تھی۔اس میں ابتدائی طور پر بڑی کمپنیوں اور اداروں کے کارکنوں کی اجرت کی وقت مقررہ پر ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے جامع منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے قانون کے مطابق کمپنیوں یا اداروں کے مالکان کو اس امرکا پابند بنایا گیا تھا کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادا کریں جس کیلئے ملازمین کا بینک اکاونٹ لازمی ہے۔