ملبوسات کی دوکان میں آگ لگ گئی

   

حیدرآباد : /17 مئی (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین تجارتی علاقہ سلطان بازار میں واقع ملبوسات کی دوکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر فائرانجن عملہ کو طلب کرلیا اور دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ پولیس کے مطابق سلطان بازار چوراہے پر واقع ایک عمارت کی تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی اور اس علاقہ میں موجود تاجر پارچہ میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ فائر انجن عملہ نے اندرون دو گھنٹے آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ فائر انجن عملہ کی جانب سے راحت کاری کاموں میں مصروف رہنے کے نتیجہ میں سلطان بازار علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی ہے ۔ ب