’ ملت اسلامیہ اور موجودہ حالات ‘ کے موضوع پرالمعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کا سالانہ اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مولانا محمد عمر عابدین قاسمی مدنی نائب ناظم المعہد العالی الاسلامی کے پریس نوٹ کے مطابق 29 رجب 10 فروری 2024 کو المعہد العالی الاسلامی کا 21 واں جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہورہا ہے ۔ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جلسہ کی صدارت کریں گے اور حضرت مولانا محمد حنیف لوہاروی شیخ الحدیث جامعہ قاسمیہ کھروڈ ( گجرات ) مہمان مقرر ہوں گے ۔ اجلاس کی پہلی نشست صبح 11 بجے تا ظہر ہوگی جو معہد اور مدرسہ عبداللہ بن مسعود کے طلبہ اور فضلاء کے لیے مخصوص ہوگی ۔ البتہ اس مجلس میں دیگر مدارس سے دورہ حدیث کی تکمیل کرنے والے فارغین بھی شریک ہوسکتے ہیں ۔ اس موقع پر اساتذہ کرام فارغ ہونے والے طلباء کو مستقبل کے بارے میں اہم نصیحتیں کریں گے اور حضرت مولانا رحمانی حدیث کی نو اہم کتابوں کی اپنی اہم اور خصوصی سند سے اجازت دیں گے ۔ دوسری نشست مغرب کے فوراً بعد ہوگی ، یہ عوامی اجلاس ہوگا ۔ جس کا موضوع ہوگا ’ ملت اسلامیہ اور موجودہ حالات ‘ اجلاس سے صدر اجلاس کے علاوہ مہمان مقرر حضرت مولانا محمد حنیف لوہاروی اور شہر کی اہم شخصیتیں حضرت مولانا مفتی عبدالودود مظاہری ( نائب شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد ) ، ڈاکٹر عبدالقدیر ( ڈائرکٹر شاہین گروپ بیدر ) ، مولانا ڈاکٹر محمد شہاب الدین سبیلی ( اسوسی ایٹ پروفیسر ایفل یونیورسٹی ) اور جناب سلیم ( سابق چیرمین وقف بورڈ حج کمیٹی تلنگانہ ) خطاب کریں گے ۔ اس اجلاس میں مسئلہ فلسطین ، یونیفارم سیول کوڈ ، دینی مدارس کی اہمیت اور حکومت کا رویہ جیسے موضوعات پر خطاب ہوگا اور مہمان مقرر مدرسہ عبداللہ ابن مسعود کے طلبا کو حدیث کی مشہور کتاب بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے ۔ مفتی اشرف علی قاسمی معتمد امور انتظامی و مفتی شاہد علی قاسمی معتمد تعلیم نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔