ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن عابڈس روڈ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 8 مسلم نعشوں کی تدفین کیلئے درخواستیں وصول ہوئی ؤ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کر کے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ حافظ و قاری سید شاہ نجم الدین قادری امام و خطیب مسجد قاسمیہؒ یاقوت پورہ امام باڑہ فرزند سید شاہ نور الدین قادری بانی جامع مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی نے پڑھائی۔ اس موقع پر سید شاہ نجم الدین قادری نے کہا کہ آج جب میں نماز جنازہ پڑھا رہا تھا تو مجھے یہ احساس ہوا کہ نماز جنازہ کا شرف نہ صرف میرے بھائی اور والد صاحب کو اللہ پاک کے فضل و کرم سے عطا ہوا بلکہ مجھے بھی یہ شرف حاصل ہوا ۔ ان لوگوں یعنی میری مراد ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں سے ہے، ان کے اجر کا اندازہ میں کیا لگا سکتا ہوں۔ قابل مبارکباد ہیں ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے اور ایڈیٹر ادارہ سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی میں جو برسوں سے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب نے شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV و جامع مسجد کا شکریہ ادا کیا۔