ملزم کانسٹبل چیتن کا نارکو ٹسٹ نہیں ہوگا : عدالت

   

ممبئی : گزشتہ 31 جولائی کو ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل چیتن سنگھ چودھری نے جے پور ممبئی ایکسپریس میں چار لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ممبئی کی ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے اس ملزم کی برین میپنگ اور نارکو ٹسٹ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم نے ایسے ٹسٹ کرانے سے انکار کر دیا، خاموش رہنا اس کا بنیادی حق ہے، ہم اس سے زبردستی نہیں کر سکتے۔ چودھری پر اپنے اعلیٰ افسر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تکارام مینا اور تین مسافروں کے قتل کرنے کا الزام ہے۔ 33 سالہ ملزم کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔