ملعون سلمان رشدی کو خود پر حملہ کے بعد ڈراؤنے خواب ستانے لگے

   

نیویارک : گستاخ رسول سلمان رشدی کو گزشتہ سال نیویارک میں ہونے والے حملے کے بعد سے ڈراؤنے خواب ستانے لگے۔برطانوی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ملعون سلمان رشدی نے بتایا کہ وہ ابھی بھی اس واقعہ کے اثرات سے نہیں نکل سکا جس میں اس کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی تھی۔سلمان رشدی نے بتایا کہ وہ ایک اچھے تھراپسٹ کی تلاش میں ہے کیونکہ وہ خود پر ہونے والے حملے کے بعد سے ڈراؤنے خوابوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس نے مزید کہا کہ وہ غیریقینی کا شکار ہے کہ اب وہ دوبارہ کسی عوامی تقریب میں شرکت کرسکے گا یا نہیں۔خیال رہیکہ گزشتہ سال اگست میں سلمان رشدی پر امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب وہ تقریب سے خطاب کرنے اسٹیج پر آرہا تھا۔پولیس نے سلمان رشدی پر حملے کے الزام میں 24سالہ شخص ہادی مطر کو گرفتار کرلیا تھا جب کہ سلمان رشدی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔