چار سالہ ٹریننگ کا اختتام، لیفٹننٹ جنرل نیرج ورشنے کا خطاب
حیدرآباد۔ 10 مئی (سیاست نیوز) ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ سکندرآباد میں تکنیکل انٹری اسکیم TES-47 کے تحت منعقدہ ٹریننگ کورس میں حصہ لینے والے 22 آفیسر کیڈٹس کو ایوارڈ پیش کئے گئے۔ لیفٹننٹ جنرل نیرج ورشنے کمانڈنٹ کالج آف الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ نے ایوارڈس تقسیم کئے اور اکیڈیمکس، اسپورٹس، فزیکل ٹریننگ، آؤٹ ڈور ٹریننگ، ڈریل اور ہتھیاروں کی ٹریننگ میں نمایاں کارکردگی کی ستائش کی۔ ونگ کیڈٹ کیپٹن راہول کمار کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ کیڈٹ آیوش سنگھ بست کو سلور میڈل جبکہ کیڈٹ شیورام یادو کو برانز میڈل سے نوازا گیا۔ لیفٹننٹ جنرل نیرج ورشنے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کے لئے 4 سال کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعہ انہیں مختلف شعبہ جات میں مہارت دی گئی ہے۔ انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ ٹریننگ کی تکمیل کے باوجود مستقبل کے چیالنجس سے نمٹنے کے لئے محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں ہندوستانی افواج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور عصری ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا۔ انہوں نے کیڈٹس سے کہا کہ وہ ’’کرم ہی دھرم‘‘ کے نظریہ پر قائم رہتے ہوئے ملک کی خدمت کے جذبہ کو پروان چڑھائیں۔ انہوں نے اس موقع پر کیڈٹس کی جانب سے تیار کردہ آرٹ اور فوٹو گرافی کے نمونوں پر مشتمل نمائش کا معائنہ کیا۔ انہوں نے آفیسر کیڈٹس کے والدین اور ا فراد خاندان سے ملاقات کی۔ 1؍F