ملکاجگیری میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک سنسنی خیز قتل کی واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مولا علی ریلوے ٹریک کے قریب ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ جس کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 28 سالہ جے روہت سامیول جو وجئے پوری کالونی علاقہ کے ساکن پرمود سامیول کا بیٹا تھا ۔ آج صبح اس شخص کی نعش مولا علی کے علاقہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دستیاب ہوئی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس شخص پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا گیا ہے ۔