ملکاجگیری میں غیر قانونی شراب کی فروخت پر چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے 4 افراد کو اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے ہمایوں نگر واقع پر یہ بار اینڈ رسٹورنٹ پر دھاوا کیا اور 34 سالہ سرینواس راؤ 32 سالہ لکشمن 23 سالہ کے باشاہ اور 40 سالہ بھرت کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں شراب کی چار بڑی بوتلیں ،تین سیل فون ،ایک موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا اور گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ میڈی پلی پولیس کے حوالے کردیا ۔