ملکاجگیری میں ماں اور بیٹے کی خودکشی

   

حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ملکاجگیری میں ماں بیٹے کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ گذشتہ دو دنوں سے دیکھائی نہ دینے پر پریشان پڑوسیوں کی دریافتی پر ان کی خودکشی کا انکشاف ہوا ۔ پولیس ملکاجگری کے مطابق 67 سالہ سروپا اور 42 سالہ سریکانت نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سروپا شوہر سے 15 سال قبل الگ ہوچکی تھی اور نظام آباد سے حیدرآباد اپنے بیٹے کے ساتھ منتقل ہوگئی تھی ۔ سریکانت بیوی سے علحدگی کے بعد والدہ کی خدمت کیلئے اس کے ساتھ رہتا تھا ۔ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ خاندان شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع