ملکہ کی تدفین پر شہزادہ ہیری اور میگھن کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی

   

لندن : ملکہ الزبتھ کی تدفین کے موقع پر برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایک شاہی مبصرکا کہنا ہے کہ ملکہ کی آخری رسومات کے دوران ایسا لگ رہا تھا کہ شاہی خاندان کے افراد ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔شاہی مبصر نیل شان نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’جب آپ ملکہ کی آخری رسومات کی تصاویر دیکھتے ہیں تو واضح طور پر یہ محسوس کیا جاسکتا ہے کہ شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد ہیری اور میگھن مارکل سے بات نہیں کر رہا‘۔اْنہوں نے کہا کہ’یہاں تک کہ جوڑے کی قریبی دوست، شہزادی یوجینی بھی بظاہر اس دن ہیری یا میگھن سے بات کرتے نظر نہیں آئیں‘۔