سرینگر: جموں و کشمیر حکومت نے مبینہ ملک دشمن اور ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک ڈاکٹر سمیت چار سرکری ملازموں کو بر طرف کیا ہے ۔ برطرف شدہ ملازموں میں ایک ڈاکٹر کے علاوہ ایک پولیس کانسٹیبل، ایک استاد اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کا ایک لیبارٹری بیئرر شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان ملازموں کو یونین ٹریٹری انتظامیہ نے آئین ہند کے 311 (2) (C) کا استعمال کرتے ہوئے بر طرف کیا جو سرکار کو بغیر کسی انکوائری کے ایسا کرنے کا اختیار دیتا ہے ‘۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ کہ بر طرف کئے جانے والے ملازموں میں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہاسپٹل سری نگر کا اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نثار الحسن، پولیس کانسٹیبل عبدالمجید بٹ، ٹیچر فاروق احمد میر اور محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کا لیبارٹری بیئرر سلام راتھر شامل ہے ۔یہ کارروائیاں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کے خلاف یونین ٹریٹری انتظامیہ کے جنگ کا حصہ ہے ۔