ملک معاشی بحران سے دوچار،اشوک لی لینڈ کے,000 ,5 ملازمین متاثر

,

   

نئی دہلی: ہندوستانی معیشت تباہی کے دہانے پر آچکی ہے۔ ملک میں بڑی بڑی کمپنیاں بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ اس کا بہت زیادہ اثر آٹو سیکٹر پر ہوا ہے۔ گاڑیوں کی بہت ساری کمپنیاں معاشی بحران سے متاثر ہوئی ہیں۔ ا ن میں ماروتی سوزوکی و اشوک لی لینڈ شامل ہیں۔ این ڈی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چینائی میں واقع اشوک لی لینڈ اپنا پلانٹ پانچ دنو ں کے لئے بند رکھے گی۔ مارکیٹ میں کمرشیل گاڑیوں کی مانگ میں کمی کے باعث کمپنی یہ فیصلہ لیا ہے۔

ذرائع کے م مطابق کمپنی 5دن پروڈکشن بند کرنے کی فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ سے پلانٹ کے 5 ہزار ملازمین متاثر ہوں گے۔ ان تمام ملازمین کو پانچ دنوں کے لئے گھر بیٹھنا ہوگا۔ حالانکہ ان 5دن کام بند رہنے تک اس کی تنخواہ ملے گی یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا۔ اس سے قبل بھی جاپانی آٹو موبائیل ٹویو ٹا ااور جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی موٹرس نے بھی فروخت میں کمی کے باعث گاڑیو ں کے پروڈکشن کو جزوی طورپر بند کردیا ہے۔ ان کمپنیوں کے بند ہونے کی اہم وجہ کمزور ہندوستانی معیشت بتائی جارہی ہے۔