ملک میں اس سال چاول کی پیداوار میں 6 فیصد کمی کا امکان

   


حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کی چاول کی پیداوار میں اس سال خریف سیزن میں 6 فیصد تک کمی کا امکان ہے جو 104.99 ملین ٹن ہوگی ۔ دھان کی کاشت کرنے والی اہم ریاستوں بالخصوص جھارکھنڈ میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے کی وجہ دھان کی کاشت کم کی گئی ہے ۔ اس کی وجہ یہ کمی ہونے کا امکان ہے ۔ 2022-23 کراپ ایر کے خریف ( سمر ) سیزن کے لیے پہلا پیشگی تخمینہ جاری کرتے ہوئے وزارت زراعت نے کہا کہ اس سال چاول کی پیداوار 104.99 ملین ٹن ہوگی جو سال گذشتہ کی پیداوار 111.76 ملین ٹن سے کم ہوگی ۔ چاول کی پیداوار میں دھان کی کاشت بارش کی کمی کی وجہ کم رقبہ پر کرنے کے باعث کمی کا امکان ہے کہ بالخصوص جھارکھنڈ میں 9.37 لاکھ ہیکڑس تک دھان کی کاشت کم کی گئی اس کے بعد مدھیہ پردیش ( 6.32 لاکھ ہیکڑس ) ، مغربی بنگال ( 3.65 لاکھ ہیکڑس ) ، اترپردیش ( 2.48 لاکھ ہیکڑس ) اور بہار ( 1.97 لاکھ ہیکڑس ) اور بہار ( 1.97 لاکھ ہیکڑس ) ۔ خریف سیزن میں جنوب مغربی مانسون کی آمد کے ساتھ جون سے بیج بونا شروع کیا جاتا ہے اور اکٹوبر سے فصل کٹوائی کی جاتی ہے ۔ چاول کی جملہ پیداوار کا 85 فیصد خریف سیمن میں اگایا جاتا ہے اور باقی 15 فیصد ربیع ( سرما ) سیزن میں ۔۔