ملک میں ایک لاکھ 87 ہزار 904 افراد الگ تھلگ

   

12 ہزار 872 افراد کا معائنہ ، دو لاکھ افراد کا ہیلپ لائن سے رابطہ
حیدرآباد۔25مارچ(سیا ست نیوز) ملک بھر میں اب بھی ایک لاکھ 87ہزار904 افراد کو دوسروں سے الگ تھلگ کرکے رکھا گیا ہے اور 35ہزار73 افراد نے 28یوم کی مشاہدہ کی مدت کو مکمل کرلیا ہے۔ قومی سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے تاحال12ہزار872 افراد کا معائنہ کیا گیا ہے جن میں 2028معائنہ این سی ڈی سی کی جانب سے کئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک بھر سے 2لاکھ افراد نے اب تک کورونا وائر ہیلپ لائن سے رابطہ قائم کرتے ہوئے تفصیلات سے آگہی حاصل کی ہے اور حکومت کی جانب سے واضح کیا جا رہاہے کہ اتنی تعداد کافی تصور نہیں کی جاسکتی کیونکہ عوام میں شعور بیدار ہونا لازمی ہے بصورت دیگر صورتحال انتہائی ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح این سی ڈی سی کو تاحال 52ہزار ای میل موصول ہوئے ہیں جن کے ادارہ کی جانب سے جواب دیئے جاچکے ہیں۔