ملک میں جملہ 1000 کورونا ٹسٹ لیب

   

نئی دہلی ۔ ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے درمیان ان کی جانچ میں رفتار لانے کیلئے لیب کی تعداد بھی بڑھاکر 1000 کردی گئی ہے ۔مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے چہارشنبہ کو بتایا کہ 23جنوری تک صرف پنے کے ایک لیب میں کورونا انفیکشن کی جانچ کی سہولت تھی۔اگلے دو ماہ میں یعنی 23 مارچ سے ایسے لیب کی تعداد بڑھکر 160 ہوئی اور 23 جون تک ملک بھر کے 1000 لیب میں کورونا انفیکشن کی جانچ کی سہولت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کُل 1,000لیب میں سے 730سرکاری لیب اور 230نجی لیب ہیں۔ان لیب کی وجہ سے ہی اب تک ملک میں 71 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنا ممکن ہوسکا ہے ۔