ملک میں جمہوریت پر خطرہ منڈلارہا ہے :راجیش ٹھاکر

   

رانچی: جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راجیش ٹھاکر نے کہا کہ 18ویں لوک سبھا کے عام انتخابات کا اعلان تو ہو چکا ہے اور ملک کا ہر شہری اس میں حصہ لینے کیلئے بے تاب ہے ، لیکن جمہوریت پر خطرہ منڈلارہا ہے ۔ ٹھاکر نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان اپنی جمہوری اقدار اور نظریات کیلئے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے لیکن حکمران جماعت کی جانب سے ایک خطرناک کھیل کھیلا گیا ہے ۔ اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔