اپوزیشن جماعتوںکو موثر تیاریوں کا موقع نہ دینے پر مرکزی حکومت کا غور
حیدرآباد۔19۔ڈسمبر(سیاست نیوز) ملک میں قبل ازوقت عام انتخابات کا اعلان کیا جا سکتا ہے ! ملک میں موجود مرکزی حکومت کی معیاد 16 جون 2024 کو ختم ہونے جا رہی ہے اور اس سے قبل ماہ اپریل ۔ مئی کے درمیان ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے امکانات تھے لیکن چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کل قبل از وقت عام انتخابات کے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیڈر عام انتخابات کیلئے تیار ہوجائے کیونکہ ملک بھر میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے اور امکان ہے کہ اپریل کے بجائے فروری یا مارچ میں ہی پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا جائے۔ ریونت ریڈی کی پیش قیاسی کا باریکی سے جائزہ لینے کے بعد سیاسی ماہرین کا کہناہے کہ اگر مرکزی حکومت اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں دینا چاہتی ہے تو قبل از وقت انتخابات کے انعقاد میں کسی رکاوٹ کے آثار نہیں ہیں کیونکہ اگر الیکشن کمیشن کی جانب سے 16 جون سے قبل انتخابی عمل کو مکمل کرنے تین ماہ قبل اعلامیہ جاری کرتا ہے تو ماہ مارچ میں اعلامیہ جاری ہوسکتا ہے اور فروری یا مارچ کے اواخر میں اعلامیہ کی اجرائی پر اگر 5 تا 7 مراحل میں انتخابات منعقد کئے جاتے ہیںتو ڈھائی تا تین ماہ میں انتخابی عمل میں مکمل کیا جائے گا لیکن اگر قبل ازوقت انتخابات ہوتے جاتے ہیں تو ماہ فروری کے اوائل میں ہی انتخابی بگل بجایا جاسکتا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پارٹی اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات کی پیش قیاسی کرکے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کیلئے پارٹی سے تلسنکرانت کے فوری بعد امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کردیا جائیگا تاکہ امیدواروں کو اپنے حلقہ جات میں مہم چلانے کا وقت حاصل رہے۔ م