ملک میں نفرت کے ماحول کو محبت میں بدلیں گے: راہل گاندھی

   

 نئی‌ دہلی: کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں پارٹی ایم پی راہل گاندھی نے مرادآباد میں کہا کہ ملک میں ذات، مذہب، زبان کے نام پر نفرت کا ماحول تیار کیا جارہا ہے۔ ہم ملک کی آپسی ہم آہنگی ختم نہیں ہونے دیں گے اور نفرت کے ماحول کو محبت سے بدل دیں گے۔نیائے یاترا میں شامل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ آخر پولیس تقرری یا دیگر امتحانات میں گڑبڑی کرنے والوں پر بلڈوزر کب چلے گا؟راہل گاندھی نے مرادآباد موجود لوگوں سے سیدھے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھڑوں اور دلتوں کو اس حکومت میں انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، صنعت کاراڈانی، وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لئے بغیر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک دھیان بھٹکاتا ہے، دوسرا جیب کاٹتا ہے اور تیسرا ڈنڈا دکھاتا ہے۔ اگنی ویر اسکیم کے پیچھے بھی صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کا مقصد روپوش ہے۔ ملک کے 90فیصدی آبادی کا سیاسی حصے داری کے لئے ذات پر مبنی مردم شماری ہونا ضرور ی ہے۔