ملک میں پہلی بارایک دن میں 24 ہزار سے زائدکورونا مریض شفایاب

,

   

مجموعی طور پر تاحال 7.24 لاکھ افراد صحت یاب، نئے کیسیس کی تعداد میں بھی کمی،متاثرین کی تعداد 11.55 لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ بات راحت کی ہے کہ اس وبا سے تقریبا ساڑھے 24 ہزار افراد شفایاب ہوئے اور صحت مند ہونے والوں کی تعداد 7.24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔ملک میں ایک دن میں پہلی بار 24,491 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ میں وائرس کے نئے کیسز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 37,148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کل کے مقابلہ میں 3,277 کم ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد اب 11.55 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 37,148 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11,55,191 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 587 سے بڑھ کر 28,084 ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 24,491 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد 7,24,578 ہوچکی ہے ۔ فی الوقت ملک میں کورونا وائرس کے 4,02,529 فعال کیسز ہیں۔ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 8,240 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 176 افراد کی موت ہوگئی۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3,18,695 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12,030 ہے ، جبکہ 1,75,029 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے مقام پر موجود ریاست تمل ناڈو میں 4985 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اوراسی عرصہ میں 70 افراد کی موت، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,75,678 اور مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی ہے ۔ ریاست کے اسپتالوں سے 1,21,776 افراد کو فارغ کیا گیا ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔

دارالحکومت میں اب تک 1,23,747 افرادوبا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3663 ہوگئی ہے ۔ اب تک قومی راجدھانی میں 1,04,918 مریض جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ ریاست میں 67,420 افرادوائرس کا شکار ہوئے ہیں اور1403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 23،795 افراد بھی صحت مند ہوچکے ہیں۔آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اس نے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں اترپردیش اور گجرات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ریاست میں 53,724 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 696 ہوگئی ہے جبکہ 24,228 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آگیاہے ۔ریاست میں اب تک 51,160 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 1192 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 30,831 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں ساتویں نمبر پرہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر ، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں 49,353افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2162افراد ہلاک ۔ ریاست میں 35,678 افراد بھی اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ایک اور ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46,274 تک پہنچ چکی ہے اور 422 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 34,323 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے 44,769 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1147 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 26,418 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30,390 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 568 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جبکہ 22,195 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 26,858 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 355 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔