نئی دہلی : گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے فعال کیسز کی تعداد 442 کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 43994 ہو گئی ہے اور اس دوران متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر98.72 فیصد ہوگئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.56 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی عرصے میں 5196 افراد کورونا سے پاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب بڑھ کر43995610 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصدہے ، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.58 فیصد اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4777 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 44568114 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 12 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کا اعدادوشماربڑھ کر 528510 ہوگیاہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 302283 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔