ملک میں کورونا معاملے دوروز میں ایک لاکھ سے متجاوز

,

   

متاثرین کی مجموعی تعداد14 لاکھ سے زائدہوگی
نئی دہلی :ملک میں کورونا وائرس‘کووڈ-19’کی خطرناک ہوتی صورت حال کے درمیان انفکشن کے معاملے اب دوروز میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ سامنے آرہے ہیں اور اتوار کو متاثرین کی تعداد 14 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی۔اب تک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں متاثرین کی کل تعداد 1403400 ہے اور 32292 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔اس کے علاوہ 898221 صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔اس سے قبل متاثرین کی تعداد جمعہ کی شام 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی اور اموات کی بڑھ کر 31000 کے قریب جا پہنچی تھی۔ملک میں گزشتہ دوروز کے اندر ایک لاکھ سے زائد انفکشن کے معاملے آئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جس سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔